Preloader

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ریسلر جان سینا بن گئے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دی، انشل کمبوج کو دو وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز پر ڈھیر ہوئی بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

ویرات کوہلی نے 51 گیندوں پر 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرکے 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے, ویرات نے سلپ میں ڈائیو لگا کر شاندار کیچ بھی پکڑا۔

ان کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ہیں جن کے رنز کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے لیکن وہ ریٹائر ہوچکے ہیں اس لیے یہ گمان کیا جارہا ہے کہ کوہلی کا ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکے گا۔

تاہم میچ سے ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوور ختم ہونے کے بعد جب ڈیرل مچل ساتھی کھلاڑی کے پاس آتے ہیں تو ویرات جان سینا کا ’یو کانٹ سی می‘ اسٹائل اپنانے کا اشارہ کرنے لگ جاتے ہیں لیکن گلین فلپس اور مچل انہیں نظر انداز کردیتے ہیں ۔

ویرات کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *