Preloader

اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملوث شخص کا نام بتا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف غیر قانونی کریک ڈاؤن میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملوث ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ سیاسی کریک ڈاؤن سے پیپلزپارٹی بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔۔

اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی خودمختاری کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا اور  آل پارٹیزکانفرنس کیلئے چھے رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ پڑھیں: گورنر کے پی کو وزیر اعلیٰ کے تمام اختیارات مل گئے، وفاق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

دوسری جانب وفاق نے گورنر کے پی کے اختیارات سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

کے پی میں ایمرجنسی آرٹیکل 232 اور 234 کے نفاذ کے بعد جاری کیے گئے اس نوٹیفکیشن کے تحت گورنر کو وزیر اعلیٰ کے تمام اختیارات مل گئے۔

گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گورنر کے پی صوبے کے چیف منسٹر کے تمام اختیارات استعمال کریں گے۔

11 اکتوبر 2026 کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *