Preloader

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوسکتے ہیں کہ سوال پر دو ٹوک جواب دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپوزیشن اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کو اپنا مسیحا نہیں بنا رہی سب کو دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی صورت حال پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے ہیں جمہوریت کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کشتی بالکل نہیں ڈوب رہی حکومت کا آنا یا جانا اس سے فرق نہیں پڑتا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوسکتے ہیں تو جواب دیا کہ اس ملک میں کوئی بھی گرفتار ہوسکتا ہے کیونکہ کوئی قانون نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *