Preloader

اسلام آباد (4 نومبر 2026): آئی ٹی گریجویٹس اور پیشہ ور افراد کیلیے ’وزیر اعظم آئی ٹی سرٹیفیکیشن ری ایمبرسمنٹ پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس میں رجسٹریشن کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ماتحت ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے

پروگرام کے تحت امیزون ویب سروسز، مائیکروسافٹ اور گوگل سمیت 50 سے زائد عالمی معیار کی منظور شدہ آئی ٹی سرٹیفیکیشنز حاصل کرنے والے امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار:

  • خواہش مند امیدواروں کو سب سے پہلے skills.techdestination.com پورٹل پر جا کر اپنی پروفائل بنانا ہوگی اور منظور شدہ فہرست میں سے اپنی مطلوبہ سرٹیفیکیشن کا انتخاب کر کے درخواست جمع کروانی ہوگی
  • درخواست کے بعد امیدوار متعلقہ عالمی ادارے کے زیرِ اہتمام منعقدہ امتحان میں شرکت کریں گے اور اسے کامیابی سے پاس کرنے کے بعد اپنی آفیشل سند اور فیس کی ادائیگی کی رسید پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے
  • پروگرام کی مجاز ٹیم کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد 70 ہزار روپے تک کی رقم امیدوار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی
  • امیدواروں کیلیے سرٹیفیکیشن امتحان دینے سے قبل پورٹل پر پیشگی درخواست دینا لازمی ہے

پی ایس ای بی کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کو آئی ٹی کی بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقتی برتری حاصل کرنے، ملکی فری لانسنگ اور سافٹ ویئر برآمدات کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلیے پروگرام، پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *