مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے نمائندوں کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن نے ایرانی وزیر خارجہ اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور محسن رضاعی نے مکہ دفاعی معاہدے کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
تہران میں 4 ملکی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی تھی اور اس تجویز پر ایران بھی 4 ملکی اجلاس کے لئے تیار ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں اختلافات ختم کرنے اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے ایران اسلامی ممالک کے اتحاد، سلامتی اور ترقی کے لیے ہر معاہدے کی حمایت کرے گا، اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر مشترکہ مفاد اور خطے میں امن کےلیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے غزہ، لبنان اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مسلم امہ کے ملکر عدم تحفظ کا مقابلہ کرنے پر زور دیا اور کاہ کہ اسلامی ممالک مل کر حملوں اور عدم تحفظ کا مقابلہ کریں۔
صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا ایران بین الاقوامی قانون کےتحت پُرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ایران اسلامی ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے اور خطے میں امن کیلئے تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔
