وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہوٹل میں چیکنگ کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب انسپکٹر اویس ارشد پر ہوٹل میں چیکنگ کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے، سب انسپکٹر اویس ارشد ہوٹل میں تصدیقی عمل کے لیے موجود تھا۔
شہری کو تھپڑ مارنے کے الزام میں سب انسپکٹر اویس ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جب کہ سب انسپکٹر اویس ارشد کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔
سب انسپکٹراویس ارشد کے خلاف فوری فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی اور ملزم ارشد کو محکمانہ تادیبی کارروائی کےلیےچارج شیٹ جاری کر دی گئی۔
مریم نواز نے لکھا کہ اختیار کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے سخت احتساب یقینی بنایا جارہا ہے شہریوں کی عزت، وقار اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔
It was reported that SI Awais Arshad slapped a citizen during an inspection of a hotel, where the officer was present for verification purposes. Immediate criminal and departmental proceedings have been initiated against the officer.
The following actions have been taken:
1. *FIR registered* against the officer and *arrested* .
2. Officer *suspended* from service.
3. Departmental *charge sheet issued* for disciplinary proceedings.Strict accountability is being ensured to prevent misuse of authority and uphold the respect, honour and rights of the citizens.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 26, 2026
