Preloader

لاہور : این جی اوز اور فلاحی اداروں کی سہولت کے لیے پنجاب چیریٹیز کمیشن نے رجسٹریشن اور تصدیق کا عمل ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے متعلقہ ادارے گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کراسکیں گے۔

پنجاب چیریٹیز کمیشن (پی سی سی) کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت این جی اوز کو رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے یا کاغذی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

درخواست گزار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرانے کے ساتھ مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔

آن لائن درخواست کے عمل میں پہلے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرانا ہوگی، جس کے بعد مطلوبہ معلومات اور دستاویزات پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے دستاویزات اور معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد آن لائن تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کمیشن کے مطابق رجسٹریشن اور تصدیق کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، اسپیشل برانچ، رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سے متعلق درکار دستاویزات بھی آن لائن پورٹل پر جمع کرانا ہوں گی۔

نئے نظام کا مقصد این جی اوز کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز، آسان، شفاف اور کاغذ سے پاک بنانا ہے۔

کمیشن کے مطابق آن لائن نظام سے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے عمل میں سہولت پیدا ہوگی جبکہ درخواست گزاروں کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے متعلقہ دفاتر میں ذاتی طور پر حاضری دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

پنجاب چیریٹیز کمیشن کے ڈیجیٹل ویری فکیشن پورٹل پر درخواست جمع کرانے کے بعد رجسٹریشن اور تصدیق کے مراحل کی پیش رفت بھی آن لائن دیکھی جاسکے گی۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد متعلقہ این جی او کو رجسٹریشن اور کیو آر کوڈ پر مشتمل سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

این جی اوز اور فلاحی ادارے آن لائن رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے پنجاب چیریٹیز کمیشن کے ڈیجیٹل ویری فکیشن پورٹل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیشنل این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ، حکومت کا بڑا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *