Preloader

راولپنڈی (25 اکتوبر 2026): ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے، مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان شہید ہوئے۔

پاک افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسد آپریشن کیا گیا، بھارتی حماحیت یافتہ دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو مطلوب دہشتگرد ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران گجرات کے 36 سالہ نائیک غلام مرتضیٰ اور تلہ گنگ کے 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے خلاف اپنی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *