Preloader

ٹرائی سیریز میں شاداب خان نے سنچری بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور سنسنی خیز مقابلے بعد انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاداب خان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ہاری بازی کو جیت میں بدل دیا۔

پاکستان کی 154 رنز پر 9 وکٹیں گرچکی تھیں اور شکست واضح نظر آرہی تھی تاہم شاداب نے ہمت نہ ہاری اور ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

آخری وکٹ پر حارث رؤف نے شاداب کا بھرپور ساتھ دیا اور 89 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حارث رؤف نے 19 گیندوں پر 17 رنز کی پریشر اننگز کھیلی اور چوکا لگایا جو وننگ شارٹ بن گئی۔

فخرزمان، صائم ایوب اور بابراعظم ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل پائے، فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابراعظم 10 رنز پر پویلین لوٹے۔

سعد بیگ نے 22 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا 26 اور حسن نواز 15 اور عرفات منہاس 1 رنز ہی بنا سکے۔

May be an image of text

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بولرز نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا، میچ کے آغاز سے ہی انگلینڈ کی ٹیم پریشر میں دکھائی دی اور پہلی وکٹ جلد گر گئی جبکہ دوسری وکٹ 11 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب جو روٹ 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسری وکٹ 19رنز پر گری، ہیری بروک ایک رن بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری، کاکس 6 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلیڈ کے 85 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اوپنر بین ڈکٹ 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم کرن نے 42 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، رضااللہ اورعرفات منہاس نے 2، 2 آؤٹ کیے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وارم اَپ کے دوران نسیم شاہ کی انگلی میں انجری ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں شاداب خان، رضا اللّٰہ، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعد بیگ، حسن نواز، عرفات منہاس، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے، مگر وکٹیں لے رہا ہوں، شاہین آفریدی

واضح رہے کہ پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے دونوں میچز میں فتح حاصل کرچکا ہے، جبکہ تیسرا میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *