(18 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر تین مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں موٹرسائیکل سوار تین مسلح افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی، واقعے میں ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
ٹائیگر شروف قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
View this post on Instagram
لارنس بشنوئی گینگ نے اداکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ گینگسٹر انل پنڈت نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اسے (ٹائیگر شروف) کال کی تھی اور اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں سمجھا، اس لیے آج ہم نے اسے اچھی طرح سمجھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی
انل پنڈت نے اداکار کو خبردار کیا کہ جب تک سلمان خان کے ساتھ کام کرنا بند نہیں کرتے حملے جاری رہیں گے، ممبئی فلم انڈسٹری میں جو بھی ہماری بات نہیں سنے گا یا سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا وہ ہمارا اگلا ہدف ہوگا، انتظار کرو اور دیکھتے رہو۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شروف جوہو میں واقع کلب میں فٹبال کھیل کر واپس جا رہے تھے، اس دوران تین مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی نفری اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کے تعاقب کیلیے 15 ٹیمیں روانہ کر دیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ وہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
