ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 305 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رتھنائیکے کی 79 اور لیاناگے کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جب کہ کوشال مینڈس 44 اور داسن شناکا 28 رنز بنا سکے۔
اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سلمان آغاز کی سنچری کی بدولت قومی ٹیم کے مجموعے کو تین سو سے پار لگایا۔
مڈل آرڈر سلمان آغا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز بنائے جب کہ بابراعظم45، سعد بیگ 39 اور حسن نواز 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب7، فخر زمان 16 اور عرفات منہاس 18رنز بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 ،اسیتھا فرنینڈو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کی پابندی بھی لگی جس کے تحت آخری 2 اوور میں صرف 4کھلاڑی باؤنڈری پر موجود رہے۔
قبل ازیں، ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا ’’ہم نے ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ اچھا کھیلا ہے، یہ فارمیٹ اس سے مختلف ہے، لیکن ہم تیار ہیں، ہم 3 فاسٹ بولر اورایک اسپنر کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’’پلیئرز اچھی تیاری کر کے آئے ہیں، ہم ٹاس جیتتے تب بھی بیٹنگ ہی کرتے، پہلے 10 اوور بیٹنگ کے بعد ہدف سیٹ کریں گے، سعد بیگ ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔‘‘
پاکستانی اسکواڈ
پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی، بابر اعظم ، فخر زمان، صائم ایوب، سعد بیگ، سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن نواز، عرفات منہاس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں: فخر زمان
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہیں، میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی نگرانی کر رہی ہے، آئندہ میچز میں شاداب، سفیان مقیم کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
