Preloader

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ مظاہرے شروع ہوگئے اس دوران ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، مظاہروں کی کال امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے دی تھی۔

صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، جن میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار 18 اکتوبر کو لاس اینجلس، ڈیلاس سمیت امریکہ کے متعدد بڑے شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

No Kings protest

ان مظاہروں کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آئندہ انتخابات میں جلد ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینا بھی تھا۔

مظاہروں کا اہتمام ’نو کنگز‘ گروپ کی جانب سے کیا گیا، جس نے ملک بھر میں ’نو کنگز : ووٹ ارلی‘ کے عنوان سے 3 ہزار سے زائد پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

منتظمین ان پروگراموں کو غیر جماعتی اور غیر جانبدار قرار دیتے ہیں، تاہم ان میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف اظہارِ ناراضی نمایاں رہا۔

ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

 ٹرمپ نے عوام سے جھوٹ بولا، سینیٹر برنی سینڈر

سینیٹر برنی سینڈر نے مینی سوٹا میں نوکنگز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام سے ایران جنگ کے بارے میں جھوٹ بولا جارہا ہے ایران کے خلاف جنگ کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے الیکشن میں کہا تھا کہ جنگوں میں پیسہ ضائع نہیں کروں گا انہوں نے جھوٹ بولا اور ایران جنگ میں پیسہ ضائع کردیا ایران جنگ غیر آئینی ہے ٹرمپ نے کانگریس سے اس کی اجازت بھی نہیں لی۔

ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں بھی ’نو کنگز‘ کے تحت احتجاجی سرگرمیاں دوبارہ منعقد کی گئیں۔ اس سے ایک روز قبل ہفتہ 17 اکتوبر کو سینٹ میتھیوز کے علاقے میں فرینکفورٹ ایونیو پر مظاہرین جمع ہوئے اور صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرے کے دوران ’کینٹکیانا ریزنگ گرینیز‘ اور ’گرمپی گرامپیز‘ نامی گروپوں سے وابستہ افراد نے گانے گا کر صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر نعرے لگاتے اور اپنے مؤقف کا اظہار کرتے رہے۔

ٹرمپ کے حامی کی اچانک آمد

اسی دوران ایک دلچسپ صورت حال بھی دیکھنے میں آئی جب ’ٹرمپ 2028‘ کا جھنڈا اٹھائے صدر ٹرمپ کا ایک حامی مظاہرین کے ہجوم کے درمیان سے گزر گیا۔ ٹرمپ مخالف مظاہرین فرینکفورٹ ایونیو کے کنارے موجود تھے، جبکہ ٹرمپ کا حامی ہاتھ میں جھنڈا لیے وہاں سے گزر رہا تھا۔

’نو کنگز‘ مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں میں منتظمین شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں اور دستیاب سہولت کے مطابق جلد ووٹنگ کریں۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی حالیہ سرگرمیوں نے ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف موجود سیاسی اور عوامی ردعمل کو نمایاں کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *