Preloader

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ میں ڈاکٹر زی کو جیل میں بند کردیا گیا۔

رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ اختتام کی جانب گامزن ہے اور گھر میں فائنل میں شرکت کے لیے 6 امیدوار باقی رہ گئے ہیں جن میں ڈاکٹر زی، سامعہ حجاب، یاسر عالم، اسرا عائشہ، ببرک شاہ اور فصیح خالد شامل ہیں۔

اب گھر میں موجود ان امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تاہم گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ یاسر عالم کی جانب سے ڈاکٹر زی کو جب جیل میں بند کیا گیا تو وہ چیخنے لگ گئے۔

ڈاکٹر زی کہتے ہیں کہ مجھے یہاں سے باہر نکالو، گھبراہٹ ہورہی ہے ان کا ساتھ ببرک شاہ بھی دیتے ہیں اور یاسر سے کہتے ہیں کہ ان کی طبیعت خراب ہورہی ہے۔

 یاسر عالم کہتے ہیں وہ یہاں پر بھی ادکاری کررہے ہیں۔

چند روز قبل شیئر کی گئی ڈاکٹر زی اور یاسر عالم کی لڑائی ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ جان بوجھ کر میرے ساتھ یہ سب کرتے ہیں۔

’تماشہ‘ کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور گرینڈ فینالے 10 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا، جہاں سیزن 5 سے باہر ہونے والے امیدواروں کے ساتھ ساتھ گزشتہ سیزن کے امیدواروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

شائقین کی جانب سے گرینڈ فنالے کا انتظار کیا جارہا ہے اور ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیلیٰ، یاسر سے کہیں بہتر تھیں انہیں ٹاپ فائنلسٹس میں ہونا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ فاتحین کی پیش گوئیاں بھی کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *