Preloader

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی حل نہیں نکلتا بات چیت جاری رہنی چاہیے، گورنر راج یا ایمرجنسی نہ ہو، چیزیں اچھے طریقے سے حل ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ گیارہ اور بارہ اکتوبر تک پہنچے گا اور ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں تو لانگ مارچ ختم ہوسکتا ہے، وزیراعظم کا کردار بڑا ہونا چاہیے افسوس کہ انہیں اب پتہ چلا کہ ہم دہشت گرد ہیں۔

یہ پڑھیں: ’شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، گورنر راج لگا تو بھرپور مزاحمت کریں گے‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبے میں غیر اعلانیہ گورنر راج ہے، گورنر نے اجلاس طلب کرکے غیر آئینی کام کیا ہے، سہیل آفریدی منتخب وزیر اعلیٰ ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کسی بھی طریقے سے ہٹایا نہیں جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیر سیاسی بہنوں کو بھی قید کیا گیا یہ ظلم ہے جبکہ صوبے کے حوالے سے فیصلہ اسی صوبے کی پارلیمان کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *