Preloader

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاق نے کراچی کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا ہے یہ کیوں شہر کو پانی نہیں دیتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کراچی کو ترجیح دیتی ہے اور کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے، میں اس شہر میں پیدا ہوا ہوں، میری والدہ بھی اسی شہر میں پیدا ہوئیں، ہم اپنے شہر کی خدمت کرتے رہیں گے، یہ ہمارا اپنا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے کراچی کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا، کیوں کراچی کو پانی نہیں دیتے؟ شہباز اسپیڈ کا نعرہ سنا تھا لیکن کے فور منصوبے پر ابھی تک انتطار کر رہا ہوں، پورے ملک میں موٹروے بن سکتی ہیں لیکن حیدرآباد اور سکھر میں موٹروے نہیں بن سکتی۔

جنوری 2027 سے روزانہ 100 ملین گیلن پانی کراچی میں آئے گا: میئر مرتضیٰ وہاب

چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور مئیر کراچی جس طرح پانی کو صاف کیا ہے اسی طرح سیاست کی گندگی کو بھی اپنے کام سے صاف کر دیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج اس پراجیکٹ کی 100 فیصد فنڈنگ صوبائی حکومت نے فراہم کی، ہمیں کراچی میں 125 کلو میٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے، اس منصوبے کی وجہ سے سب سے اہم سنگ میل عبور کریں گے، اس پانی کو ری سائیکل کر کے صنعتی زون میں فعال بنائیں گے۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا بانی کہنے والوں کے دور میں ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں بنا، وہ کہتے تھے کہ ہم نے کراچی میں 300 ارب روپے خرچ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے شہر کراچی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے فیز میں گٹر باغیچا میں سیوریج ٹریٹمنٹ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *