Preloader

اسلام آباد (1 اکتوبر 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی، وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومتی ٹیم سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی

مشترکہ وفد میں محسن نقوی، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام وفاقی حکومت جبکہ شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی پیپلز پارٹی کی طرف سے ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم نے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور امن و استحکام کیلیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم ملاقات کے دوران اسحاق ڈار، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان اور مشیر توقیر شاہ شریک رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *