Preloader

بغیر ٹکٹ اور سفری دستاویز کے ایک شخص لاہور ایئرپورٹ کے بریفنگ ایریا تک پہنچ گیا۔

بغیر سفری دستاویز کے مشتبہ شخص نے متعدد سیکیورٹی چیکنگ پوائنٹس عبور کیے اور اس نے بورڈنگ گیٹ پر تعینات سیکیورٹی عملےکو مبینہ طور پر چکمہ دیا۔

مشتبہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ شخص بریفنگ ایریا تک کیسے پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 35سال کا احمد علی  تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ کا رہائشی ہے جس کے خلاف 420 دفعہ کے تحت تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انکوائری رپورٹ میں جو قصوروار پایا گیا اس کیخلاف کارروائی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *