Preloader

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں میں 5 سالہ حسنین اور 6 سال کی کشمیرہ شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 18 ماہ کی بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق خاتون کے شوہر سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ اپنے سیٹھ کو چھوڑنے گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو کوئی دروازہ نہیں کھول رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بتایا کہ بیوی کو کافی آوازیں دیں لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلشن معمار میں لین دین کے تنازع پر دوست نے والد کے سامنے دوست کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ مقتول دانیال نے اپنے دوست نفیس سے کچھ رقم واپس لینی تھی، جس پر دونوں میں تلخی چلی آ رہی تھی، گزشتہ رات بھی رقم کے تنازع پر دونوں دوستوں کے درمیان شدید جھگڑا اور تکرار ہوئی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دانیال کو دو سے تین گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *