ترجمان پاور ڈویژن نے آئی پی پیز سے 30 سے 40 سال کے نئے معاہدے کی تردید کر دی۔
پاورڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز سے 30 سے 40 سال کے نئے معاہدے کی خبریں بےبنیاد ہیں، آئی جی سیپ اور بجلی فری مارکیٹ کے اجرا کے بعد حکومت بجلی خریداری میں ملوث نہیں۔
جامشورو کول پاورپلانٹ آئی پی پی نہیں بلکہ حکومت نے اےڈی بی کے فنڈ سے لگایا، جامشوروکول پاور پلانٹ نے اپنی کمرشل آپریشنل مدت مئی 2025 میں مکمل کی۔
کمرشل آپریشن ڈیٹ کو آئی پی پی اور نیا معاہدہ قرار دے کر سنسنی پھیلائی جارہی ہے نیوکلئیر پاورپلانٹس کےٹو اور کےتھری بھی حکومت پاکستان کے پاور پلانٹس ہیں، نیوکلیئر پاورپلانٹس کی کمرشل ڈیٹ آف آپریشن کو نئے معاہدے کا رنگ دینا سراسر غلط ہے۔
