سیکرٹری جنرل تحریک انصاف بیرسٹرسلمان اکرم راجا نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرےگی۔
اڈیالہ روڈ پر میڈیا سےگفتگو میں سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ میری وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی۔
سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں، سردست یہی ہوگا تین ماہ کا بجٹ پیپر منظور ہوگا، 30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو کے پی میں تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا۔


























Leave a Reply