کیا آپ کو تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
یہ بنیادی طور پر ایسا دلچسپ آئی کیو ٹیسٹ ہے جو آپ کی ذہانت کا تعین فیصلہ کرنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے کرتا ہے۔
اس طرح کے معمے حل کرنے کے لیے مسئلے کا باریک بینی سے تجزیہ کرکے جواب دینا ہوتا ہے جس سے تجزیاتی اور منطقی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔
تو اس پہیلی میں آپ کو تصویر میں نظر آنے والے شخص کو بحفاظت باہر نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک شخص 4 دروازوں کے سامنے کھڑا ہے۔
اس پہیلی کے مطابق یہ شخص ایک گھر کے اندر پھنس گیا ہے جس میں 4 دروازے موجود ہیں اور وہ ان میں سے ایک سے باہر نکل سکتا ہے۔
مگر وہ کونسا دروازہ ہے جس سے وہ زندہ بحفاظت باہر نکل سکتا ہے۔
پہلے دروازے کے باہر برفانی ماحول نظر آرہا ہے اور وہاں سے نکلنے پر وہ شخص منجمد ہوکر مرسکتا ہے۔
دوسرے دروازے کے پیچھے ایک بھوکی شارک مچھلی موجود ہے۔
تیسرے دروازے کے پیچھے زہریلی گیس بھری ہوئی ہے۔
چوتھے دروازے کے باہر آپ آگ اور آگ برساتے سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔
تو آپ تصویر کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنا جواب بتائیں۔
پھر آپ کا جواب کیا ہے؟
اگر اندازہ لگانے میں مشکل ہو رہی ہے تو جان لیں کہ یہ شخص چوتھے دروازے سے باہر نکل سکتا ہے جس میں سورج آگ برساتا نظر آرہا ہے۔
بس اس شخص کو سورج غروب ہونے تک انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ وہاں نظر آنے والی آگ سورج کی شعاعوں کا نتیجہ ہے۔
رات میں جب سورج غروب ہو جائے گا تو وہ شخص آرام سے وہاں سے نکل سکتا ہے۔


























Leave a Reply