معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے۔
گلوکار ابرار الحق نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں ابرار الحق کا کہنا تھاکہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے، ان کی باتوں کو انجوائے کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ میں نے جواد احمد کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں، میں نے مکہ شریف جا کر دعائیں مانگیں وہ ہمارا کولیگ ہے، اسے اپ سیٹ ہوتا دیکھتے ہیں، ان کے اندر پتا نہیں کس چیز کا غصہ اور نفرت ہے، اللہ کرے وہ نفرت ختم ہوجائے ان کے دل کو اطمینان، سکون اور خوشیاں ملیں۔
جواد احمد سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میں ہمیشہ کہتا تھا میری طرف سے کچھ نہیں، اب وہ ہر کسی کے ساتھ ایسا رویہ رکھ رہے ہیں، ابھی آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا، جب انسان بولتا ہے تو پہچانا جاتا ہے لیکن میں آج بھی ان کیلئے دعاگو ہوں۔
برابری پارٹی اور اقرار الحسن کی پارٹی میں سے ووٹ دینے سے متعلق سوال پر گلوکار نے کہا کہ ابھی ان کا سفر شروع ہوا ہے اور دونوں کو محنت کرنے کی ضرورت ہے، اقرار الحسن کم از کم سیاست میں تو آئے، ابھی مارکیٹ میں سیاست دان موجود ہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے دور دورتک کوئی نظر بھی نہیں آرہا۔


























Leave a Reply