ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کے خلاف پاکستان کو پانچ ۔ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بیلجیئم میں جاری پرو لیگ کے مرحلے میں پاکستان کے خلاف اسپین شروع ہی سے حاوی رہا۔ پہلے کوارٹر میں نکولس الواریز نے گول کرکے اسپین کو برتری دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں پیپ کنل نے سات منٹ کے فرق میں دو گول کرکے اسکور ہاف ٹائم پر 0-3 کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان کو کم بیک کا موقع اس وقت ملا جب ابوبکر محمود نے 43 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا لیکن اس کے بعد پاکستان خسارہ کم نہ کرسکا اور اسپین نے آخری کوارٹر میں مزید دو گول کرکے 1-5 کی اسکور لائن مکمل کی۔
یہ پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 10 ویں شکست ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اگلا میچ 18 جون کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔


























Leave a Reply