Skip to content
  • Wednesday, 10 June 2026
  • 3:18 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

حالیہ پوسٹس

  • مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
  • ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟
  • جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
  • اسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کے شواہد نہیں ملے
  • گوگل کا کروم ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنیکا مشورہ
Headline تازہ ترین

ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

DAILY MITHAN Jun 10, 2026 0


ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

بنگلادیش سے شکست کے بعد قیاس آرئیاں تھیں کہ سرفراز احمد کی بطور ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ چھٹی ہو نے جارہی ہے__فوٹو: فائل

ایک ایسے وقت میں جب قومی کرکٹ ٹیم کے 49 کھلاڑیوں کا کیمپ دو مختلف فارمیٹس کے لیے لاہور میں جاری ہے وہیں اطلاعات ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد ہی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

39 سال کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد جو پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ 117 ون ڈے اور 61 ٹی 20 کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دورہ بنگلا دیش کے 2 ٹیسٹ کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں،جہاں قومی ٹیم کو میرپور اور سلہٹ میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا تھا۔

شکست کے بعد قیاس آرئیاں تھیں کہ سرفراز احمد کی بطور ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ چھٹی ہو نے جارہی ہے اور ان کی جگہ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں  تاہم لاہور میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کی حیثیت سے 22 کرکٹرز کی سربراہی کرنے والے سرفراز احمد کو اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے کلین چٹ دے دی ہے۔

تاہم ان کے مستقبل کے حوالے سے ان دونوں دوروں کے نتائج اہمیت کے حامل ہوں گے۔

دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے قائد اور پاکستان کے لیے 46 ٹیسٹ میچوں میں 2653 رنز بنانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کی قومی ٹیم میں جگہ تو پکی ہے۔

تاہم ان کی قیادت کے حوالے سے ابہام موجود ہیں، چند روز قبل لاہور میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی سے ملاقات ہوچکی ہے۔

البتہ بطور کپتان شان مسعود کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، ایک جانب ٹیسٹ کپتان کی قیادت میں قومی ٹیم 16 میں سے 12 ٹیسٹ ہار چکی ہے لیکن البتہ بطور کپتان ان کی پرفارمنس خاصی معیاری دکھائی دے رہی ہے جہاں 16 ٹیسٹ کے دوران شان مسعود 2 سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کے ساتھ 1065 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

شان مسعود کی جگہ آل راؤنڈر اور ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیداوار ہیں، البتہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ میں 1663 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے، اس کے برعکس شان مسعود 2016 اور 2020 میں قومی ٹیم کے لیے انگلینڈ میں 5 ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

یہی نہیں انگلش کاؤنٹی یارکشائر اور ڈربی شائر کی قیادت بھی کر چکے ہیں اور یہ بات ان کے حق میں جاتی دکھائی دے رہی ہےکیونکہ دورہ انگلینڈ میں انگلش میڈیا کو شان مسعود بطور کپتان بہتر انداز میں ہینڈل کر سکتے ہیں ۔

اور یہ تمام باتیں پی سی بی تھنک ٹینک کے لیے اہمیت کی حامل ہیں، اگرچہ سلمان علی آغا کو سلیکشن کمیٹی کے اہم اراکین کی حمایت حاصل ہے لیکن انگلینڈ کے مشکل اور کٹھن دورے پر جہاں گراونڈ اور گراونڈ سے باہر ہمیشہ قومی ٹیم کے لئے مسائل رہے ہیں، وہاں بطور کپتان شان مسعود کے بغیر میدان میں اترنا پی سی بی کے لیے ایک چیلنج ہوگا اور اسی حوالے سے شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے یا رکھنے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
اسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کے شواہد نہیں ملے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا کروم ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنیکا مشورہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
کسی سے انگلش میں بات کرنا یا سمجھنا مشکل لگتا ہے؟ تو اب گوگل آپ کی مدد کرے گا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال میں چوہوں کی وائرل ویڈیو انڈیا کی ہے، کوئٹہ کے سول اسپتال کی نہیں
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
سنیتا کی یادداشت کے مسائل روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں: حسن احمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
کے ایم سے نے کراچی کے شہریوں سے رواں سال 4 ارب میونسپل ٹیکس کی مد میں وصول کیے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال سے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو چھیڑے بغیر مالیاتی معاہدے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انڈس ہائی وے پر گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہونگے، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ایران نے 3 ارب ڈالر کے اثاثے ابوظبی منتقل کرنیکی خبروں کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026