کراچی ایئرپورٹ پر یلو فیور کارڈ کے معاملے پر خاتون مسافر اور ہیلتھ عملے میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ادیس بابا سے آنے والی مسافر کی بارڈر ہیلتھ سروسز عملے سے تلخ کلامی ہوئی ہے، خاتون مسافر سے یلو فیور کارڈ طلب کرنے پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
خاتون نے یلو فیور میں مبتلا نہ ہونے کے باعث کارڈ موجود نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا جبکہ بارڈر ہیلتھ سروسز عملے نے پروٹوکول کے تحت خاتون کو قرنطینہ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق اکیلی سفر کرنے والی سارہ نامی خاتون نے عملے پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مبینہ ہنگامہ آرائی کے بعد اے ایس ایف عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv
ہیلتھ افسر کا کہنا ہے کہ افریقہ سے آنے والے مسافروں کو یلو فیور کلیرئنس کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہے، خاتون مسافر کو آئسولیٹ کرکے بات چیت جاری ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ خاتون قرنطینہ کے لیے رضامند نہیں ہے انہیں صورت حال سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ افریقی پرواز سے آنے والی ایک اور خاتون سے بھی ایسا واقعہ پیش آچکا ہے۔
