9 جون کو عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پر آزاد کشمیر میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔
اسلام آباد پولیس کی 1500 سے زائد نفری آزاد کشمیر بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد پولیس کی ریزرو فورس بھی آزاد کشمیر میں تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کو مکمل اینٹی رائٹ گیئر کے ساتھ جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مختلف یونٹس، سی ٹی ڈی، سیف سٹی آپریشنز اور سکیورٹی ڈویژن کےاہلکارآزاد کشمیر جائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی جی آزاد کشمیر نے وفاق کو مراسلے میں 14 ہزار اضافی اہلکار دینے کی درخواست کی تھی۔


























Leave a Reply