مکہ مکرمہ: مکہ ہیلتھ کلسٹر میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے دل کے دورے کا شکار ایک لیبیائی حاجی کی جان بچالی۔
یہ کارروائی حج سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے نظام کے تحت الحرم ایمرجنسی اسپتال میں موبائل کارڈیک کیتھیٹرائزیشن سروس کے ذریعے انجام دی گئی۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق مریض کو حرم کے قریب واقع اسپتال میں دل کے دورے (مایوکارڈیل انفارکشن) کی علامات کے ساتھ لایا گیا جسے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے تعاون سے براہِ راست الحرم ایمرجنسی اسپتال کی موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری منتقل کیا گیا۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ مریض کے پہنچتے ہی طبی ٹیم نے ضروری علاج شروع کیا اور صرف 9 منٹ کے اندر ٹیم نے اس مرکزی شریان کو کھولنے میں کامیابی حاصل کر لی جو دل کے دورے کا سبب بنی تھی اور خون کی روانی بحال کر دی۔ اس کے علاوہ ایک دوسری شریان کا بھی علاج کیا گیا جو 90 فیصد سے زائد بند تھی۔
فوری علاج کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو گئی اور ضروری طبی نگہداشت مکمل ہونے کے بعد مریض کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جس نے صحتیاب ہو کر اپنے مناسک حج ادا کیے۔


























Leave a Reply