Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 7:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی، تاریخی الشقیف قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا

حالیہ پوسٹس

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
  • لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
  • 200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی
  • خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
  • موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
دنیا

اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی، تاریخی الشقیف قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا

DAILY MITHAN May 31, 2026 0


اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی، تاریخی الشقیف قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا

فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرتے ہوئے تاریخی الشقیف قلعے (Beaufort Castle) پر اپنا پرچم لہرا دیا۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قلعے کے اطراف گولہ باری کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے جبکہ اسرائیلی فوج کا پرچم قلعے کے اوپر لہرایا گیا۔ 

ماضی میں اسرائیلی افواج لبنان پر اپنے دو دہائیوں طویل قبضے کے دوران اس قلعے کو ایک اڈے کے طورپر  استعمال کر چکی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع  اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فوج نے اس تاریخی مقام پر قبضہ کر لیا ہے جو جنوبی لبنان کے وسیع علاقے پر نظر رکھنے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

الشقیف کی جانب پیش قدمی ایسے وقت میں کی گئی جب اسرائیلی فوج نے زہرانی دریا کے جنوب، دریائے لیطانی کے شمال اور اسرائیلی سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور تک کے علاقوں کے لیے بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم جاری کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ الشقیف قلعے پر قبضہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی مہم میں ’ڈرامائی تبدیلی‘ کی علامت ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’آج ہم  الشقیف میں ایک نئے انداز سے واپس آئے ہیں۔ ہم متحد، پرعزم اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر لوٹے ہیں‘۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’الشقیف پر قبضہ ہماری پالیسی میں ایک بڑا مرحلہ اور اہم تبدیلی ہے۔ ہم نے خوف کی دیوار توڑ دی ہے، اب ہم پہل کر رہے ہیں اور شام، غزہ اور لبنان ہر محاذ پر کارروائی کر رہے ہیں‘۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلومیٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں عام فلسطینیوں کا قتل معمول بن گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
مودی کو غنڈہ کہنے پر بزرگ مسلمان شہری کو گرفتار کر لیاگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
ٹرمپ دور میں ’آئس‘ کی جانب سے سینکڑوں امریکیوں سمیت 5 لاکھ افراد کی گرفتاری کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
نیا غلاف کعبہ کلید بردارِکعبہ کےحوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
اماراتی حلقوں کی جانب سے پاکستانیوں کی مبینہ بے دخلی کی پرزور تردید
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
امریکی شہر ڈیلس میں گیس دھماکا، 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 29, 2026
دنیا
قیدیوں پر جنسی تشدد، اسرائیلی سکیورٹی فورسز اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل
DAILY MITHAN May 29, 2026
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 29, 2026
دنیا
امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
DAILY MITHAN May 28, 2026
دنیا
یوکرینی صدر کا ٹرمپ کو خط، ائیرڈیفنس سسٹم کیلئے مزید گولہ بارود مانگ لیا
DAILY MITHAN May 28, 2026
دنیا
امید ہے ایران تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے: چینی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN May 27, 2026
دنیا
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
DAILY MITHAN May 27, 2026
دنیا
رواں سال 17 لاکھ7ہزار 301 افراد نےفریضہ حج اداکیا، سعودی محکمہ شماریات
DAILY MITHAN May 26, 2026
دنیا
سعودی شہزادہ نواف بن نایف انتقال کرگئے
DAILY MITHAN May 26, 2026
دنیا
جس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN May 26, 2026
دنیا
فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 26, 2026
دنیا
روس کا یوکرین پربڑی بمباری کا منصوبہ، غیرملکی شہریوں کو فوری کیف چھوڑنے کی ہدایت
DAILY MITHAN May 26, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026