Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 9:33 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

حالیہ پوسٹس

  • ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا
  • تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
  • رات گئے تک اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا ایک بڑا نقصان دریافت
  • چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین
پاکستان

تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

DAILY MITHAN May 25, 2026 0


تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

کیا سی ڈی اے سورہا تھا جب بلڈنگ مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تھا اور رہائشیوں نے وہاں رہنا شروع کردیا؟ جسٹس اعظم خان کے ریمارکس — فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ کے مالکان کو بے دخل کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق ائیر چیف مجاہد انور خان، سابق صدر آئی سی سی احسان مانی اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد سمیت دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ 

سی ڈی اے کے وکیل کاشف علی ملک نے بتایا چیئرمین سی ڈی اے بیرون ملک تھے کل ہی واپس آئے، اس کے باجود میں نے اس حوالے سے جواب جمع کرا دیا ہے۔ 

جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ مکمل کیس تو بعد میں سنیں گے اسٹے کی حد تک ان کی درخواست ہم نے آج دیکھنی ہے، اس پر سی ڈی اے وکیل کاشف ملک نے کہاکہ ہمارا مؤقف ہے کہ یہ اپیلیں قابل سماعت نہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں تھا تو کیا ان اپارٹمنٹ مالکان کے معاملے کو دیکھا گیا تھا؟ انہوں نے جس آرڈر کو چیلنج کیا ہے اس کے مطابق بھی ان کا رائٹ تو موجود ہے۔ وکیل کاشف ملک نے کہاکہ اس پیراگراف کے ساتھ ساتھ سنگل بینچ کا مکمل فیصلہ پڑھنا پڑے گا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے سی ڈی اے وکیل سے استفسار کیاکہ آپ نے ایڈمنسٹریٹر کب تعینات کیا؟ وکیل علی رضا نے عدالت کو بتایاکہ 12 مارچ 2023 کو سی ڈی اے نے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا۔

وکیل سردار تیمور اسلم نے کہاکہ سی ڈی اے بورڈ کی ہدایات کے لیے سی ڈی اے نے آج تک وقت مانگا تھا، ان کے بقول چیئرمین سی ڈی اے بیرون ملک تھے بورڈ میٹنگ کا معاملہ تو بعد کا ہے، ریزیڈنس کمیٹی بنائی گئی تھی جو بلڈنگ چلا رہی تھی، ہماری گزارش صرف اتنی ہے کہ سی ڈی اے کو تو مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے، وزیر اعظم نے بھی کمیٹی بنائی ہوئی ہے ان کی سفارشات آنی ہے کابینہ سے منظوری ہونی ہے پھر وہ معاملہ سی ڈی اے بورڈ میں جانا ہے،کیا یہ چاہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں انہوں نے قبضہ لینا ہے؟

علی رضا ایڈووکیٹ نے کہاکہ سی ڈی اے مالکان کے رائٹس کو اس سے قبل سی ڈی اے مان چکا ہے،15 یا 18 فیصد لیز کی رقم بھی سی ڈی اے وصول کر چکا ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ جو لوگ اس بلڈنگ میں داخل ہوئے آپ نے ان کو recognise کیوں کیا ؟ جسٹس محمد اعظم خان نے استفسار کیاکہ کیا اس بلڈنگ کو مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا تھا ؟ جس پر سی ڈی اے وکیل کاشف ملک نے کہاکہ ابھی تک اس بلڈنگ کو مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔

جسٹس محمد اعظم خان نے کہاکہ کیا سی ڈی اے سو رہا تھا جب مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تھا اور رہائشیوں نے وہاں رہنا شروع کر دیا۔ 

جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ اگر بی این پی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرتا تو کیا ان کا کوئی رائٹ نہیں ہو گا؟ وکیل سی ڈی اے کاشف ملک نے کہاکہ قانون کا کیس ہے ان کی اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخلی سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف تمام شکایات مسترد کردیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
چین کی ترقی اور تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے باعثِ تحریک اور قابل تقلید ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 21, 2026
پاکستان
پاکستان اور آذربائیجان کا اقتصادی تعاون میں سہولت کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 21, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026