بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔
بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس دوران صدر شی نے کہا کہ چین اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔
چینی صدر شی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا چین اور پاکستان کو مل کریکطرفہ اقدامات اور سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہیے، چین اور پاکستان کو اعلیٰ سطح اور زیادہ وسیع سکیورٹی تعاون آگے بڑھانا چاہیے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی جہاں پاک چین شراکت داری کو اعلیٰ معیار کے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیاگیا ۔
اس موقع پر سرمایہ کاری، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےلیے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی، اسٹریٹجک تعاون، ترقی اورخوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔


























Leave a Reply