کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس اور حساس ادارے کے ساتھ مقابلے میں انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر مہراج ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے گینگ وار کمانڈر سے اسلحہ اور دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں بھی ملوث تھا۔
دوسری جانب ایس آئی یو اور رینجرز نے لیاقت آباد میں آپریشن کرکے بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا۔


























Leave a Reply