Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 6:18 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹک ٹاک اور یوٹیوب بچوں کیلئے محفوظ نہیں، برطانوی ریگولیٹر ادارے کا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
  • ایران امریکا معاہدے کے ساتھ ہی مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ
  • امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
  • موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
  • مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، کاکروچ جنتاپارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے
Headline تازہ ترین

ٹک ٹاک اور یوٹیوب بچوں کیلئے محفوظ نہیں، برطانوی ریگولیٹر ادارے کا دعویٰ

DAILY MITHAN May 22, 2026 0


ٹک ٹاک اور یوٹیوب بچوں کیلئے محفوظ نہیں، برطانوی ریگولیٹر  ادارے کا دعویٰ

برطانوی ادارے نے ایک بیان جاری کیا ہے / فائل فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور یوٹیوب اپنے پلیٹ فارمز میں نقصان دہ مواد میں کمی لانے کے حوالے سے نمایاں تبدیلیاں کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے اور یہ بچوں کے لیے محفوظ نہیں۔

یہ بات برطانوی ریگولیٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔

آف کام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک بچوں کو دکھائے جانے والے نقصان دہ مواد میں کمی لانے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا مگر وہ کوئی خاص تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں۔

بیان کے مطابق متعدد شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پلیٹ فارمز بچوں کے لیے محفوظ نہیں۔

برطانوی ادارے کی جانب سے جولائی 2025 میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے قوانین کا نفاذ کیا تھا اور نئے بیان میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر نقصان دہ مواد تک بچوں کی رسائی میں نہ ہونے کے برابر تبدیلی آئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ 11 سے 17 سال کی عمر کے 35 فیصد بچوں نے نقصان دہ مواد کو دیکھنے کا اعتراف کیا جو انہیں فیڈ پر اسکرولنگ کرتے ہوئے نظر آیا۔

اسی طرح 53 فیصد بچوں نے بتایا گیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر ایسا مواد دیکھا جبکہ 36 فیصد نے یوٹیوب، 34 فیصد نے انسٹا گرام اور 31 فیصد نے فیس بک پر ایسے مواد کو دیکھا۔

نومبر اور دسمبر 2025 میں آف کام کے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 11 سے 17 سال کے ہر 10 میں سے 7 بچوں کو آن لائن نقصان دہ مواد دیکھنے کا تجربہ ہوا تھا۔

اب نئے بیان میں کہا گیا کہ نئی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ 8 سے 12 سال کی عمر کے 84 فیصد بچے اب بھی مقبول ترین 5 میں سے ایک آن لائن سروس (یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ) کو استعمال کر رہے ہیں، حالانہ ان پلیٹ فارمز میں ایک صارف کی کم از کم عمر 13 سال رکھی گئی ہے۔

برطانوی ادارے نے بتایا کہ اس کی جانب سے میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سے تفصیلات کے حصول کے لیے قانونی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ بچے کس طرح کے مواد کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے کیا اقدامات کرنے چاہیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے کے ساتھ ہی مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم سے ملاقات، شی جن پنگ کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام ترین غلطی جو اینڈرائیڈ فون کی اسٹوریج بھرنے کا باعث بنتی ہے
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ سہیل آفریدی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کردار کا عالمی سطح پر بھی اعتراف ہونے لگا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چاند پر خلا بازوں کو بھیجنے کے حوالے سے چین کی اہم پیشرفت
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ممبئی میں امیتابھ کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں مداح بےہوش ہوگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا اور ایران کےدرمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026