کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث گینگ کے 8 کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق محکمہ ایکسائزکاحاضرسروس انسپکٹراغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا، ملزمان پولیس وردی استعمال کرتے تھے،اسلحہ اور گاڑی برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش جاری
بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اغوکار گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔
ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے ایک شہری کو اغوا کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پولیس وردی کا استعمال کیا کرتے تھے،ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزمان متعدد شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کر چکے ہیں،کارروائی کے دوران ایکسائز انسپکٹر سمیت چار ملزمان وردی میں ملبوس تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لیے جال بِچھایا تھا، گرفتار ملزمان میں ایکسائز انسپکٹر حامد، عرفان، شاہزیب، شہریار، عامر، آفاق، جمشید اور زین عرف ڈوگر شامل ہیں۔


























Leave a Reply