لاہور : مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی اور اس کے شوہرکی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پنکی صرف ایک بار پاکستان سے باہر گئی، ریکارڈ کے مطابق پنکی 25 دسمبر 2018کو کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنکی تقریبا 3 ماہ بعد یکم اپریل 2019 کو باکو سے واپس پاکستان آئی جبکہ پنکی کا دوسرا شوہر سابق انسپکٹر رانا اکرم 2 مرتبہ باکو گیا تھا۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا اکرم پہلی مرتبہ 12 اکتوبر 2025 کو باکو گیا اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس آیا جس کے بعد رانا اکرم دوبارہ 27 دسمبر 2025 کو باکو گیا تھا، اور پھر 6 جنوری 2026 کو باکو سے واپس لاہور پہنچا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا اکرم نے ہی پہلی مرتبہ انمول اور اس کی ساتھی کرن کو پکڑا اور پھر چھوڑ دیا، رانا اکرم نے مبینہ طور پر 2 گاڑیاں اور 5 کروڑ روپے لے کر دونوں کو چھوڑ دیا تھا۔


























Leave a Reply