ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تر دید کر دی۔
بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات بھی کی۔
نیتن یاہو آفس نے دورے سے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
تاہم یواےای نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کی تردید کر دی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پوشیدہ نہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یواے ای اسرائیل تعلقات اعلامیہ طور پر طے ابراہیمی معاہدہ کے تحت ہیں۔یہ تعلقات رازداری پر مبنی نہیں اس لیے غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ریاست میڈیا سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ درستگی کا خیال رکھے اور غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے یا سیاسی تاثر پیدا کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔


























Leave a Reply