دفاعی تجزیہ کار ائیر وائس مارشل ریٹائرڈ اعجاز محمود نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پاکستان پر الزام کو تعریف کے طور پر لینا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اعجاز محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی کا امریکی میڈیا کا دعویٰ پروپیگنڈا ہے، اگر ایرانی طیارے نور خان ائیربیس پر ہوتے تو ان کا ثبوت ریڈار ٹریکنگ سسٹم پر موجود ہوتا۔
دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پاکستان پر الزام کو تعریف کے طور پر لینا چاہیے۔
اس کے علاوہ پروگرام میں شامل صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کو آپریشن سندور کا تسلسل قرار دیا۔


























Leave a Reply