عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منقتل کرنے کی منظوری دی تھی۔
موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر جاری ہو چکے ہیں، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا۔


























Leave a Reply