لاہور میں خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ کو غالب مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ خواتین ملزمان شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی اور موبائل فون چراتی تھیں۔
پولیس کے مطابق خواتین ملزمان نے ایم ایم عالم روڈ پر ایک بوتیک میں بھی واردات کی تھی، ملزمہ ثنا اور کنول ریکارڈ یافتہ ہیں، ان کے قبضے سے بلیڈ اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔


























Leave a Reply