سعودی تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید چند ہفتے معطل رہی تو توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پر آئیں گی۔
اپنے ایک بیان میں چیف ایگزیکٹو امین الناصرکا کہنا تھا کہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری توانائی کا جھٹکا اب تک کا سب سےبڑا بحران ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید چند ہفتے معطل رہی تواس کے منفی اثرات2027 کے اوائل تک جاری رہ سکتےہیں اور بین الاقوامی منڈیوں کودوبارہ متوازن اور درست کرنے کے لیے کئی ماہ درکار ہوں گے۔


























Leave a Reply