Skip to content
  • Tuesday, 12 May 2026
  • 4:24 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مشکوک لین دین، شکایتی رپورٹس میں کمی پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

حالیہ پوسٹس

  • مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت، انتخابی شفافیت پرسوالات کھڑے ہوگئے
  • ایران پر حملے کے 72 دن بعد تہران سے مسافر طیارے کی براہ راست کراچی آمدو روانگی
  • سائنس فکشن کہانیوں سے تربیت اے آئی کو حقیقی خطرہ بنا سکتی ہیں، ایک اے آئی کمپنی کا خدشہ
  • روس کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پرکام کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر
  • اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کیساتھ جنسی تشدد بدسلوکی کا بڑا عنصر بن چکا، امریکی اخبار میں انکشاف
تازہ ترین

رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مشکوک لین دین، شکایتی رپورٹس میں کمی پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

DAILY MITHAN May 12, 2026 0


رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مشکوک لین دین، شکایتی رپورٹس میں کمی پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی کم شرح کے مسئلے کو حل کرے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مشکوک لین دین سے متعلق شکایتی رپورٹس میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے اور قانونی اداروں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اصل مالکان کی معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی کم شرح کے مسئلے کو حل کرے، ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پائے اور قانونی اداروں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بینیفیشل اونر یعنی اصل مالکان کی معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے پیر کے روز ’’دی نیوز‘‘ کو اس بات کی تصدیق کی کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ’’ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی‘‘ کے تحت پاکستان کے لئے لیے 1.1 ارب ڈالر کی چوتھی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 

تاہم آئی ایم ایف نے اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ نامزد غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور پیشوں کی جانب سے مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی تعداد انتہائی کم ہے، جبکہ یہ تاثر عام ہے کہ ملک میں ٹیکس چوری کا پیسہ اور غیر قانونی دولت ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کھپائی جا رہی ہے۔ ایف بی آر نے حال ہی میں فروخت اور آمدنی چھپانے کے الزامات پر ریئل اسٹیٹ کی دو بڑی سوسائٹیوں پر چھاپے مارے ہیں۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی نگرانی کرنے اور بینکوں کے طریقہ کار کی طرز پر مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس تیار کرنے کیلئے ʼنامزدغیر مالیاتی کاروباری اداروں اور پیشوں (ڈی این ایف بی پیز) کو مقرر کیا تھا، جنہیں فنانشل مانیٹرنگ یونٹس ( ایف ایم یو )کو ارسال کیا جانا تھا۔ تاہم آئی ایم ایف نے یہ مشاہدہ کیا کہ ان اداروں کیلئے بنائے گئے اس ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے تیار کی جانے والی مشکوک رپورٹس کی تعداد کافی کم رہی ہے۔ 

پاکستانی وفد نے نیشنل رسک اسیسمنٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات اور نیشنل اے ایم ایل/سی ایف ٹی اتھارٹی کے ساتھ اپنے تعاون کی تفصیلات شیئر کیں۔ حکومت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کو مزید موثر بنانے اور نامزد غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور پیشوں کے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مزید برآں قانونی اداروں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے، خاص طور پر ایس ای سی پی کے مرکزی رجسٹر میں بینیفیشل اونر شپ یعنی اصل مالکان کی معلومات کی درستگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ 

ڈی این ایف بی پیز سیکٹر کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز، ایف بی آر اور ایف ایم یو مل کر مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس (ایس ٹی آرز) کی کم شرح کے مسئلے کو حل کریں گے۔ اس مقصد کے لیے جاری اصلاحات، رپورٹنگ کے نئے ڈھانچے اور متعلقہ اداروں کو سسٹم کے ساتھ رجسٹر کرنے کی شرط کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ 

آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے حالیہ تیسرے جائزے اور مذاکرات کے دوران ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ یعنی تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مسئلے کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2025 میں ایک جامع فریم ورک جاری کیا تھا تاکہ مجاز ڈیلرز کو اپنے صارفین، لین دین اور خدمات میں ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کا جائزہ لینے اور انکی نگرانی کرنے میں مدد مل سکے۔ 

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ متعلقہ اداروں کے ساتھ مالیاتی معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے، جس میں خاص طور پر کسٹمز کی جانب سے فعال رسائی اور اشتراک سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ مستقبل میں فاریکس رپورٹنگ، درآمدی ادائیگیوں اور کسٹمز ڈیٹا کے حوالے سے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مزید بڑھایا جائیگا تاکہ ہر سطح پر ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت، انتخابی شفافیت پرسوالات کھڑے ہوگئے
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
سائنس فکشن کہانیوں سے تربیت اے آئی کو حقیقی خطرہ بنا سکتی ہیں، ایک اے آئی کمپنی کا خدشہ
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
روس کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پرکام کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
گھر سے 29 لاکھ روپے چوری کرنے والی ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ گرفتار
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
وجے کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اداکارہ تریشا کی ذومعنی پوسٹ، سوشل میڈیا پر تعلقات کی خبریں زیرِگردش
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
باڑ لگانے کا تنازع خونریز تصادم میں تبدیل، 2 گروہوں میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
چنئی سے ابوظبی جانیوالے مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
سابقہ انتظامیہ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے مسئلے کو سہی ہینڈل نہیں کیا: سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری کو خراج عقیدت
DAILY MITHAN May 12, 2026
تازہ ترین
سرائے نورنگ بازار میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، 18 زخمی
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید معطل رہی تو توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پرآئیں گی، چیف آرامکو
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی اے کی کراچی پورٹ پر کارروائی، جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنیوالے کریو ممبر پر 20 لاکھ کا جرمانہ
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
گارڈن سے منشیات فروش خاتون گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین برآمد
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
آخری روز پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور اسرائیل کیخلاف جنگ کے دوران یو اے ای نے خفیہ طور پر ایران پر حملے کیے، وال اسٹریٹ جرنل
DAILY MITHAN May 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 12, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی مالی بحران کا شکار، وائس چانسلر نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا
DAILY MITHAN May 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، صدر کی مہنگائی کے دباؤ میں کمی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت
DAILY MITHAN May 12, 2026
پاکستان
کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا: سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
DAILY MITHAN May 11, 2026