Skip to content
  • Monday, 11 May 2026
  • 12:42 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
  • گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں 3.53 ارب ڈالر بھیجے
  • جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف
  • امریکا میں 2500 ڈالر سے زائد چائلڈ سپورٹ نادہندگان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف
تازہ ترین

پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف

DAILY MITHAN May 11, 2026 0


پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف

پاکستان میں مبینہ طور پر سرگرم ایک خطرناک ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک نوجوانوں کو روس میں پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دے کر یوکرین کے خلاف جنگ میں جنگ میں زبردستی شامل کرتا ہے/فوٹوفائل

روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف ہوا ہے  جنہیں  ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک کے ذریعے روس لے جا کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مبینہ طور پر سرگرم ایک خطرناک ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک نوجوانوں کو روس میں پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دے کر یوکرین کے خلاف جنگ میں زبردستی شامل کرتا ہے۔ 

اس حوالے سے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ راولپنڈی سرکل میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

درخواست گزار منصور اختر جمال نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خود ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اور انہیں روس میں قانونی ورک پرمٹ، محفوظ ملازمت اور ماہانہ 5 سے6  لاکھ روپے تنخواہ کا لالچ دے کر “کک” کے ویزے پر روس بھجوایا گیا۔

 درخواست کے مطابق اس سارے عمل کیلئے ان کے بڑے بھائی محمود اختر جمال کے اکاؤنٹ سے تقریباً 47 لاکھ 50 ہزار روپے ایجنٹ ہشام بن طارق کو ادا کیے گئے، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہشام بن طارق نامی شخص اور اس کے مبینہ ساتھی نوجوانوں کو بہتر مستقبل اور بھاری تنخواہوں کا خواب دکھا کر روس بھجواتے ہیں تاہم وہاں پہنچنے کے بعد صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ 

منصور اختر جمال کے مطابق روس پہنچنے کے بعد ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ روسی فوج میں شامل ہو کر یوکرین کے خلاف جنگی سرگرمیوں میں حصہ لیں، متاثرہ نوجوان کے مطابق انہوں نے خوفزدہ حالت میں اہل خانہ سے رابطہ کیا جس کے بعد گھر والے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

بعد ازاں پاکستانی سفارتخانے اور مختلف ذرائع کی مدد سے انہیں بڑی مشکل سے واپس پاکستان لایا گیا جبکہ اس سارے عمل میں مزید لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑے۔

درخواست گزار نے ایف آئی اے کو مختلف بینک ٹرانزیکشنز، آن لائن ادائیگیوں اور مالی ریکارڈ بھی فراہم کر دیا ہے۔

 ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ راولپنڈی سرکل نے معاملے کی انکوائری نمبر 266/26 درج کر لی تھی جبکہ ابتدائی تحقیقات کی ذمہ داری انسپیکٹر زاہد بھٹی (SHO) کے سپرد کی گئی تھی۔

اس حوالے سے جب انسپیکٹر زاہد بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا اس کیس سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے،  کیس سے متعلق مزید تفصیلات اور موجودہ پیشرفت کیلئے محرم نامی متعلقہ افسر سے رابطہ کیا جائے۔

دوسری جانب  درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سےمطالبہ کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مزید نوجوانوں کو ایسے خطرناک جال میں پھنسنے سے بچایا جا سکے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں 3.53 ارب ڈالر بھیجے
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں پر ابتدائی نیب انکوائری مکمل
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایم پی اے زخمی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
4 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
معرکہ حق اور مہنگائی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف سیریز ، بابر اعظم فٹ ہوگئے، پریکٹس کا آغاز کر دیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چور 25 بکرے چوری کر کے لے گئے
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے: امریکی اخبار کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا اور باقی دنیا کیساتھ کھیل رہا ہے، ہوسکتا ہے اس پر دوبارہ حملے کرنے پڑیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ملک کی امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
فلمی سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوج دشمن پر جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی، شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم کردی گئی
DAILY MITHAN May 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
مستونگ میں کسٹم آفس کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، 35 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
10 مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا: صدرمملکت
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
خطے کی کشیدہ صورتحال، قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے چند روز میں دوسرا رابطہ
DAILY MITHAN May 10, 2026