ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 3 دیگر افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق رجانہ میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے ایوب گادھی کے تین ساتھی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایوب گادھی بھی زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایوب گادھی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔


























Leave a Reply