Skip to content
  • Sunday, 10 May 2026
  • 6:39 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سابق بھارتی اداکار جوزف وجے الیکشن میں کامیابی کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے

حالیہ پوسٹس

  • کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوج دشمن پر جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی، شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم کردی گئی
  • کیا آپ 10 سیکنڈ میں اس تصویر میں کسی جگہ چھپے اخبار کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟
  • 11 منزلہ عمارت سے گر کر 4 سالہ بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
  • خطے پر بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور
  • ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں
Headline تازہ ترین

سابق بھارتی اداکار جوزف وجے الیکشن میں کامیابی کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے

DAILY MITHAN May 10, 2026 0


سابق بھارتی اداکار جوزف وجے الیکشن میں کامیابی کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے

 فروری 2024 میں بنائی گئی وجےکی جماعت تامل ناڈو میں 234 میں سے108 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی—فوٹو: فائل

شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے آج بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے آج چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں حلف برداری تقریب میں وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے نے ہفتے کے روز گورنر سے ملاقات کی جس میں گورنر راجندر وشواناتھ نے باضابطہ طور پر جوزف وجے کو  وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے حکومت بنانے کی دعوت دی تاہم انہوں نے  نو منتخب وزیراعلیٰ سے 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا بھی کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فروری 2024 میں بنائی گئی وجےکی جماعت ٹی وی کے تامل ناڈو میں 234 میں سے108 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار تھیں جو کہ انہیں حلیف جماعتوں کی مدد سے حاصل ہوگئی ہے۔

انتخابات میں وجے کی ‘ٹی وی کے’ پارٹی  108 نشستیں حاصل کرتے ہوئے واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ۔

کانگریس کے 5 ارکان، سی پی آئی کے 2 ، سی پی ایم کے 2 اور انڈین یونین مسلم لیگ کے 2 اور وی سی کے پارٹی کے بھی 2 ارکان اسمبلی نے وجے کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ ملنے پر ٹی وی کے اتحاد کی مجموعی نشستوں کی تعداد 121 بنتی ہیں۔

خیال رہے کہ سپر اسٹار سے سیاست دان بننے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے کی نوخیز جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹر کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اس الیکشن میں ٹی وی کے تامل ناڈو میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے جس سے روایتی سیاسی نظام میں بڑی دراڑ پڑگئی ہے۔ اس سے قبل یہاں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور اپوزیشن جماعت اے ڈی ایم کےکا زور رہا ہے جو کہ اس مرتبہ بالترتیب 59 اور 47 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔

وجے نے2024 میں اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کی تاہم ان کی سیاسی سرگرمیاں اس سے بہت پہلے شروع ہوچکی تھیں۔

2009 میں انہوں نے اپنے فین کلبزکو فلاحی کاموں کے ایک مقبول نیٹ ورک میں تبدیل کیا۔2011 میں اس نیٹ ورک نے اے ڈی ایم کے اتحاد کی حمایت کر کے اپنی سیاسی طاقت کا ابتدائی مظاہرہ کیا۔وقت کے ساتھ ان کے فلمی ایونٹس سیاسی رنگ اختیار کرتےگئے، جہاں وہ نوجوانوں سے بے روزگاری، امتحانی دباؤ اور بدعنوانی جیسے مسائل پر بات کرتے رہے اور 2019 میں انہوں نے مودی سرکار کے شہریت ترمیمی قانون پر بھی تنقید کی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوج دشمن پر جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی، شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم کردی گئی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
کیا آپ 10 سیکنڈ میں اس تصویر میں کسی جگہ چھپے اخبار کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
11 منزلہ عمارت سے گر کر 4 سالہ بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
خطے پر بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی جانب سے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست ہونیکا امکان
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
شوگر ملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں پاکستانی قوم کی غیرت اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی: شاہد آفریدی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
وہ بس میں آیا اور دلوں میں بس گیا، ملک عقیل دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آگئے
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
‘غریب کا بس خودکشی کرنا باقی ہے’، مریم کے 2026 میں سب سے کم مہنگائی کے دعوے پر بلال قریشی کا ردعمل
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
شکیرا کے فٹبال ورلڈکپ کے گیت کے نئے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کے اذان اویس کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں ڈاکو بیوپاری سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
DAILY MITHAN May 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خطے کی کشیدہ صورتحال، قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے چند روز میں دوسرا رابطہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، پاکستانی سفیر برائے امریکا
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026