امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے عراق کے صحرائی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس خفیہ اڈے پر اسرائیلی اسپیشل فورسز تعینات تھیں جبکہ یہ اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر بھی استعمال ہو رہا تھا۔
اخبار کے مطابق اڈے پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں تاکہ کسی اسرائیلی پائلٹ کے طیارہ گرنے کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے آغاز میں عراقی فوج اس اڈے کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر فضائی حملے کرکے عراقی اہلکاروں کو دور رکھا تاکہ اڈے کا راز فاش نہ ہو۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


























Leave a Reply