لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن قبال نے کہا ہےکہ امریکا ایران جنگ میں کردار ادا کرنےکی بڑی وجہ بھی معرکہ حق میں کامیابی تھی۔
لاہور چیمبر میں تقریب سےخطاب میں احسن اقبال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب معرکہ ترقی نہ جیتا گیا تو معرکہ حق کا دفاع بھی زیادہ دیرتک نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل حل کرنےکے لیےانتہائی سنجیدگی سےکام کرناہوگا اور ملکی استحکام کے لیے مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ وطن پر قربان ہونے کے جذبے نے معرکہ حق جتوایا، پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا، وطن کی ترقی وخوشحالی کے جذبے سے ہی معاشی معرکہ سرکیا جاسکتا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے کئی گنا بڑےدشمن پرکاری ضرب لگائی، بھارت کے خلاف جیت نے پاکستان کو دنیا میں ایک نئی پہچان دی جب کہ امریکا ایران جنگ میں کرداراداکرنےکی بڑی وجہ بھی معرکہ حق میں کامیابی تھی۔


























Leave a Reply