عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے اقتصادی جائزوں کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق ای ایف ایف پروگرام کا تیسرا اور آر ایس ایف کا دوسرا جائزہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط میں فوری 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو فوری کلائمیٹ فنڈنگ کی مد میں 22 کروڑ ڈالر بھی ملیں گے۔پاکستان کو دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد کو مضبوط قرار دے دیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔
آئی ایم ایف نےکہاکہ پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ میں تیزی، مہنگائی قابو میں اور کرنٹ اکاؤنٹ متوازن رہا، مالی سال 2026 میں پاکستان کا پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر دسمبر 2025 تک 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دے دیا ہے۔


























Leave a Reply