پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ، نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کےلیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
دونوں ممالک منشیات کی غیر قانونی نقل وحرکت ،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بنگلادیشی ہم منصب کو سیف سٹی پروجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔
محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کے دوران سیکرٹری لیول جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔


























Leave a Reply