انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ہوگئی، ویلز میں بھی لیبر کو تاریخی ناکامی کا سامنا ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلینڈ میں ریفارم پارٹی1400سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ لیبر پارٹی انگلینڈ میں927سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نائجل فراج کی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے نے لیبر پارٹی سے اس کے دہائیوں کے مضبوط گڑھ بھی چھین لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹرپول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں جبکہ ، ہالٹن میں ریفارم یوکے نے15 نشستیں اپنے نام کرلیں۔
اس کے علاوہ ویگن میں بھی لیبر کو 20 نشستوں کا نقصان جبکہ ریفارم کو 23 نشستیں مل گئیں۔
کنزرویٹو پارٹی کے ووٹر بھی بڑی تعداد میں ریفارم یو کے کی طرف متوجہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کی شکست کے بعد وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر مزید سوال اٹھ گئے اور ان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ استعفی دے کر ملک کو افراتفری میں نہیں ڈالیں گے۔


























Leave a Reply