Skip to content
  • Friday, 8 May 2026
  • 4:02 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مسجد میں جھگڑے کی ویڈیو کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، یہ واقعہ بھارت کا ہے

حالیہ پوسٹس

  • میٹا کا صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے ان کے قد اور ہڈیوں کی ساخت کو اسکین کرنیکا منصوبہ
  • امتحان میں لڑکی کے 90 فیصد پر رونے جبکہ لڑکے کے 60 فیصد نمبرز لانے پر خوشی منانے کی ویڈیو وائرل
  • ملک میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کیلئے منصوبہ بندی مکمل
  • دل کا رشتہ وی آئی پی کی کامیابی کی داستان جاری ہے!
  • مسجد میں جھگڑے کی ویڈیو کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، یہ واقعہ بھارت کا ہے
Headline تازہ ترین

مسجد میں جھگڑے کی ویڈیو کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، یہ واقعہ بھارت کا ہے

DAILY MITHAN May 8, 2026 0


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد ایک مسجد کے اندر ایک شخص پر تشدد کر رہے ہیں۔ متعدد پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعت ‘پاکستان تحریکِ انصاف’ (PTI) کا عہدیدار ہے، جس نے مبینہ طور پر لاہور میں ایک امامِ مسجد پر اس لیے حملہ کیا کیونکہ انہوں نے قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے دعا نہیں کی تھی۔

یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے۔

دعویٰ

2 مئی کو، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ایک اکاؤنٹ سے مسجد کے اندر لڑائی کا ایک مختصر کلپ شیئر کیا گیا۔ کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ: ”استغفراللہ، عمران خان کے پیچھے اب یہ لوگ مسجد میں بھی لڑائی جھگڑے کر رہے ہیں اور مسجد کے امام پر ہاتھ اٹھا رہے ہیں، یہ ہے وہ شعور جو عمران خان نے قومِ یوتھ کو دیا ہے۔“

27 سیکنڈ کی اس ویڈیو پر لکھے گئے ٹیکسٹ میں مزید یہ الزام لگایا گیا ہے کہ لاہور کی ایک مسجد میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے امامِ مسجد پر اس لیے تشدد کیا کیونکہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کی دعا کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

اس آرٹیکل کے شائع کیے جانے کے وقت تک پوسٹ کو51 ہزار بار دیکھا، 1 ہزار 200 مرتبہ لائک اور640 دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

اسی طرح کے دعوے انسٹاگرام، فیس بک اور تھریڈز پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

حقیقت

حقیقت میں یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے، جس میں ایک مسجد کے اندر مٹھائی کی تقسیم کے دوران ہونے والا پرتشدد جھگڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

جیو فیکٹ چیک نے ویڈیو کے کی فریمز (Key frames) کا ریورس امیج سرچ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو سب سے پہلے 24 فروری کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں واقعے کی نشاندہی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے طور پر کی گئی تھی۔

اس کی مزید تصدیق بھارتی اشاعتی ادارے ‘دی پونے ٹائمز مرر’ سے بھی ہوئی، جس نے رپورٹ کیا کہ یہ جھگڑا ختمِ قرآن کے بعد “لڈو” (مٹھائی) کی تقسیم کے دوران شروع ہوا

تھا۔ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب دو گروپوں کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

زی نیوز (Zee News) نے بھی 25 فروری کو اس واقعے کی رپورٹ دی تھی، جس میں اسی طرح کے حالات و واقعات بیان کیے گئے تھے۔ اس رپورٹ کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے:

فیصلہ: وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارت کی ہے، جسے غلط رنگ دے کر پاکستان میں پی ٹی آئی سے وابستہ ایک واقعے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
میٹا کا صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے ان کے قد اور ہڈیوں کی ساخت کو اسکین کرنیکا منصوبہ
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
امتحان میں لڑکی کے 90 فیصد پر رونے جبکہ لڑکے کے 60 فیصد نمبرز لانے پر خوشی منانے کی ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
ملک میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کیلئے منصوبہ بندی مکمل
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
دل کا رشتہ وی آئی پی کی کامیابی کی داستان جاری ہے!
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور اور کراچی کے کھانوں پر بحث میں وسیم اکرم بھی کود پڑے؟ کس شہر کا کھانا بہترین قرار دیا؟
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب ایپ میں ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور غیرمتعلقہ افراد کی آمدورفت، بھارتی بورڈ نے حکم نامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
‘امریکا ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا’
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
والدہ میری تیسری شادی کے خلاف تھیں، میرے بیٹے نے سب کو راضی کیا: عتیقہ اوڈھو
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کراچی کیلئے مزید نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
قطر کی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
ایرانی حکومت کے تمام ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنادی
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
قطر سے سستی گیس ملنے کی امید، پاکستان نے ایل این جی کی سب سے کم عالمی بولیاں مسترد کردیں
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:پھل خریدنے کیلئے کھڑی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
ملکی تاریخ کا بڑا ہاؤسنگ فراڈ، اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں 6 ہزار پلاٹس کی گنجائش پر 42 ہزار فائلیں فروخت
DAILY MITHAN May 8, 2026
Headline تازہ ترین
مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ میں ثالثی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش
DAILY MITHAN May 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، 1845افراد کو 5 ارب سے زائد قرضے فراہم کردیے گئے
DAILY MITHAN May 8, 2026
پاکستان
پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹیں، کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا
DAILY MITHAN May 8, 2026
پاکستان
شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، سربراہ پاک بحریہ
DAILY MITHAN May 7, 2026