اسپین کی پولیس نے کینری جزائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک بحری جہاز سے 30 ٹن کوکین برآمد کر لی جبکہ جہاز کے 23 رکنی عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ یورپ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دی جا رہی ہے۔
اسپین کی ہائی کورٹ کے مطابق کومورو جزائر کے پرچم بردار جہاز ’Arconian‘ کو یکم مئی کو گارڈیا سول پولیس نے روکا تھا۔ عدالت کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 812 ملین یورو یا 956 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔
یہ کارروائی جون 2024 میں جرمنی کی ہیمبرگ بندرگاہ پر پکڑی گئی ریکارڈ 25 ٹن کوکین بھی بڑی ہے۔ اس سے قبل اسپین کا سابقہ ریکارڈ 13 ٹن منشیات برآمدگی ک ا تھا جو گزشتہ سال الجیسیراس میں ایکواڈور سے آنے والے کیلے کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن امریکی اور ڈچ حکام کے تعاون سے کیا گیا، تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ کوکین کو سمندر میں تیز رفتار کشتیوں میں منتقل کر کے اسپین کے مرکزی علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔
حکام کے مطابق جہاز سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ چھ افراد جہاز میں چھپے ہوئے پائے گئے۔
عملے کے 17 افراد فلپائن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ چھپے ہوئے 6 افراد کا تعلق نیدرلینڈز اور سرینام سے بتایا گیا ہے۔


























Leave a Reply